مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے تل ابیب اور دیگر صہیونی شہروں میزائل حملہ کیا ہے جس کی وجہ سے متعدد شہروں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں خطرے کے سائرن بجنے کے ساتھ ہی مقبوضہ بیت المقدس میں بھی کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
صہیونی چینل 12 نے بتایا کہ اسرائیل کے وسطی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے اور زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ سائرن یمن سے فائر کیے گئے میزائل کی وجہ سے بجے ہیں۔ صہیونی فوج کے مطابق یمن سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ یمن سے داغا گیا میزائل تل ابیب کے ایک عمارت سے براہ راست ٹکرایا ہے۔
آپ کا تبصرہ